اسلام آباد

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پر احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد سابق وزیر داخلہ سفارتی استثنیٰ یا گرین چینل استعمال نہیں کرسکیں گے۔ پاسپورٹ سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو جلد پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا۔

پاسپورٹ منسوخی کے معاملے پر احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ سفارتی پاسپورٹ منسوخ ہونا معمول کی کارروائی ہے کیونکہ کابینہ کا عہدہ ختم ہونے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close