اسلام آباد

اسپیکر قومی اسمبلی سے علی محمد خان سے ملاقات، قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر نے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی کے ائندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کیا جائے۔سپیکر نے کہاکہ قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لیے اپوزیشن سے مل کر رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

اسپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر اس معاملے پر اختلافات ختم کریں۔سپیکر نے کہا کہ ایسی قانون سازی کی جائے جس کا براہ راست عوام کو فائدہ ہو۔اسد قیصر نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ہی ہمیں ایوانوں میں بھجواتے ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ قانون سازی کے حوالے سے قومی اسمبلی کو مثالی ادارہ بنانا چاہتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close