اسلام آباد

اسد عمر نے وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھا، حسن نثار نے عمران خان کو بے قصور قرار دیدیا

اسلام آباد: تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ اسد عمر کا جرم اور گناہ یہ ہے کہ اس نے کام نہیں کیا اور عمران خان کو اندھیرے میں رکھا ، عمران خان کا اس سے لینادینا ہی کوئی نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عوام کوجو مہنگائی کی موجودہ صورتحال کا سامناہے یہ نصف صدی کا قصہ ہے ، مہنگائی سے لیکر تباہ حال معیشت تک یہ دو چار سالوں میں نہیں ہوتا اور نہ یہ دو چار بندوں کا کام ہے ، اس کے لئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے جو سیاستدانوں نے کی ہے ، عمران خان کا اور اسد عمر کا اس سے لینا دینا ہی کوئی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا جرم اور گناہ یہ ہے کہ اس نے کام نہیں کیا اور عمران خان کو اندھیرے میں رکھا ، عمران خان کا اس سے لینادینا ہی کوئی نہیں ، عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ عوام کی قیمت پر بزدار جیسے لوگوں کا تجربہ کررہے ہیں ، اس بات کا مجھے غصہ ہے لیکن قصور ان کا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت ایک مختلف مسئلہ ہے ، یہ بہت مشکل صورتحال ہے دعاکریں کے معاملہ کسی اور سمت ہی نہ نکل جائے اور نوٹوں کی بوری سے ایک کلو پیازنہ لینے پڑیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close