More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

غیرقانونی ٹھیکے: نیب کا سابق صدر زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے غغیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور اس میں سابق صدر زرداری کو بطور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش میں مزید شواہد سامنے آنے پر نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کیا جارہا ہے۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی سے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا جب کہ عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، سابق صدر آصف زرداری

نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیے جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی۔

نیب کا مزید بتانا ہے کہ ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ بھی منجمد کردیا گیا۔

نیب کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی انکوائریز کی ہیں اور مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں جن میں 5 انکوائریز اور 3 انویسٹی گیشنز میں آصف زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی ) تحقیقات کر رہی ہے اور کیسز سے متعلق ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے