More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

وزیراعظم عمران مخدوم خسرو بختیار کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر برہم ہوگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مخدوم خسرو بختیار کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبے لگائے جائینگے، خسرو بختیار

وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی تو خسرو بختیار نے غصہ اپنے ملازم پر نکال دیا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے اور ملازم کے آنے پر اس پر برہم ہوگئے اور ڈانٹ پلادی۔ وزیر موصوف نے بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button