اسلام آباد

وفاقی وزیر داخلہ نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کریں گے

لاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ کو نادرا اتھارٹی کی صدارت سے روکنے کا کیس کی سنوائ میں نادرا اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو وفاقی وزیر داخلہ کی شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ 

عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے اویس الرحمان کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا نے نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین، ممبران کی تعیناتیوں اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رولز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتا، اس کے باجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان غیرقانونی طور پر نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی وزیر داخلہ کو نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے۔ نادرا اتھارٹی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سے وفاقی وزیر داخلہ نادرا اتھارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ عدالت نے نادرا کے وکیل کی یقین دہانی پر کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی خان اور ممبران نوید ایچ ملک، طاہراکبر، جاوید جی غنی، فرید احمد خان، صالح فاروقی، عامرمحمود، طارق محمود خان اور بریگیڈیر ریٹائرڈ کمال عزیز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close