More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کئے جانے کا امکان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

یب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مفتاح اسماعیل کیخلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے

ذرائع کے مطابق جس کے بعد مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، نیب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل کے گھریلو ملازم کا کہنا ہے کہ ان سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا، مفتاح اسماعیل 3 بجے کے قریب گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کے گھر کے اطراف سرکاریوں گاڑیوں کی نقل و حمل جاری ہے جب کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد بھی ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔

نیب نے آج شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے