اسلام آباد

بون میرو‘ عطیہ کرنےوالاکم عمر ڈونر

رایان کی دوسالہ بہن زینیا انوکھی بیماری ’ہیمافاگوسائٹک لیمفوہسٹیوسائٹوسزکاشکار تھی اور اس کا بون میرو غیر معمولی خلیات پیدا کر رہا تھا جو میرو کے نارمل خلیات کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

ننھےرایان نےہڈیوں کاگودا اپنی ڈھائی سالہ بہن زینیا کو عطیہ کرکےنئی زندگی دے دی۔والدکہتے ہیں بیٹی کونئی زندگی ملنامعجزے سےکم نہیں ہے۔

ڈاکٹرزنے بتایازینیا ایچ ایل ایچ نامی مرض میں مبتلا تھی،جس سے تیز بخار،خون میں کمی جیسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

کامیاب آپریشن کےدوماہ بعد اب دونوں بھائی بہن تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد اپنے والدین کے ہمراہ آبائی شہرساہیوال آجائیں گے۔

واضح رہے کہ زینیا کے والد ضیا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان واپس پہنچ کر ہم ایک آن لائن پیج کے آغاز کا سوچ رہے ہیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close