اسلام آباد

نیاسال ،نیا بینچ،پاناما کیس کی ازسرنوسماعت کا آغاز

سپریم کورٹ کا نیا پانچ رکنی لارجر بینچ پانامالیکس سے متعلق درخواستوں پرسماعت شروع ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت کا پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کررہاہے۔

لارجر بینچ میں جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

درخواستوں کی سماعت کاآغاز کرتے ہوئے جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس کو کسی صورت التواء کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا اور سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم صفدر کے خلاف گذشتہ سال ستمبر میں چار درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں تھیں۔

درخواست گزاروں میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ اس سے قبل ان درخواستوں کی سماعت کر چکی ہے لیکن چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سماعت کرنے والے بینچ کے ٹوٹ جانے کے بعد اب ان درخواستوں کی ازسر نو سماعت شروع کی جا رہی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ سال سپریم کورٹ کے لارجر بینج نےسابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پاناما کیس کی 10 سماعتیں کیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close