اسلام آباد

مغرب عرب ممالک کو اسلحہ بیچ کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے، مہدی ہنردوست

اسلام آباد: ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے مغرب عرب ممالک کو اسلحہ بیچ کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے۔ پاک ایران دوستی دائمی ہے کیونکہ امام خمینی نے مسلم اُمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ مغرب عرب ممالک کو اسلحہ بیچ کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ مسلمان متحد ہوں، ہاتھ بلند کرکے اللہ سے دعا مانگیں کہ اس مقدس ماہ رمضان میں مسلمان آپس میں عداوت چھوڑ کر اصل دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے نظریات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں جس پر چل کر مسلمان موجودہ بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین درائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ڈھانچہ چند طاقتور ممالک کو ویٹو کا حق دیتا ہے، کچھ سیاسی لیڈر دہشتگرد جماعتوں پر سرمایہ خرچ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بظاہر اسلام کے داعی ممالک تیل کی آمدن اسلحہ خریداری پر خرچ کر رہے ہیں، اسی اسلحے سے بیگناہ خواتین، بچے اور غیرفوجی افراد لقمہ اجل بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امام خمینی کے افکار مسلم امہ کو زوال سے بچا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close