کشمیر

وفاق نے الیکشن سے چند روز قبل آزاد کشمیر کا آئی جی تبدیل کردیا، صوبائی حکومت کا خدمات لینے سے انکار

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے انتخابات قریب آتے ہی وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومت میں ٹھن گئی ، وفاقی حکومت نے الیکشن سے چند روز قبل نیا آئی جی تعینات کیا تو صوبائی حکومت نے خدمات لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی آزادکشمیر ملک خدا بخش اعوان کو تبدیل کرکے 4 مارچ کو سینئر پولیس افسر بشیر احمد کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا جس پر آزاد کشمیر حکومت سیخ پا ہوگئی ۔
نئے آئی جی کی خدمات لینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق آزادکشمیر حکومت سے مشاورت نہیں لی گئی اس لیے خدمات نہیں لے سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close