کشمیر

کام سے ناخوش ٹھیکیدار نے 3 مزدوروں پہ گولیاں برسا دیں

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کام سے انکار کرنے پر ٹھیکدار نے مزدوروں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ، مزدور انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرادئیے گئے ہیں۔ مظفرآباد کے علاقے اپر چھتر چوک سے تین مزدوروں کو مزدوری کے لیے دھنی ماہی صاحبہ کے مقام پر بلایا گیا ۔کام کے دوران بلال گیلانی نامی ٹھکیدارکی طرف سے غیر معمولی سختی برتی گئی اور ساتھ گالیاں دے کر کام جلدی ختم کرنے کا کہا گیا ۔ ٹھیکدار کے رویے سے تنگ آکر مزدوروں نے کام کرنے سے انکار کردیا ، مزدوروں کے انکار پر بلال گیلانی نے ان پر پستول تان لیا اور فائرنگ کردی ، پستول کی گولیاں ختم ہونے کے بعد اس نے خنجر کے وار کرکے مزدوروں کو مزیدزخمی کردیا، ان کی حالت دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے بیچ بچاﺅ کرایا اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہستپال میں داخل کرادیا ہے۔ مزدورں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ گرام سے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close