کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید تین کشمیری شہید

مقبوضہ سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر 3 کشمیری طلبا کو شہید کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں قابض سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا، تینوں نوجوانوں کی لاشیں شمالی علاقے سے برآمد ہوئیں جن میں سے دو کی شناخت عیسیٰ فاضلی اور سید اویس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں طالب علم ’ بابا غلام شاہ بادشاہ انجینیئرنگ یونیورسٹی‘ میں بی ٹیک کے طالب علم تھے، تیسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج نے ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے ضلع بھر کے اسکول، کالج اور جامعات کو بند کروادیا جب کہ امتحانات بھی معطل کردیے گئے ہیں، کئی اضلاع میں کرفیو کا سماں ہے، معروف نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے جس کے دوران نہتے کشمیریوں پر پلٹ گن کا استعمال بھی کیا گیا۔قابض بھارتی فوج کے مظالم پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن نے مقبوضہ و آزاد کشمیر کے دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جسے پاکستان نے قبول کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کو رسائی بھی دی تھی تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close