کشمیر

سوشل میڈیا کے موجودہ کلچر کو نئی نسل تبدیل کر سکتی ہے، راجہ فاروق

مظفرآباد: وزیراعظم پاکستان کی لیپ ٹاپ تقسیم کی سکیم کے تحت جامعہ کشمیر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی نے کی۔ تقریب میں جامعہ کے 625 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ طلبہ لیپ ٹاپ کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے موجودہ کلچر کو نئی نسل تبدیل کر سکتی ہے، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close