خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا پولیس کے لاکھوں روپے کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کے لاکھوں روپے مالیت کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک ہوگئے۔ ایک طرف خیبرپختون خوا دہشت گردی کی لہر سے دوچار ہے اور دوسری طرف پولیس کی غفلت کے باعث مجرموں کا پتہ لگانے والے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کتے ہلاک ہوگئے۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس کے لیے 2014 میں مجرموں کا سراغ لگانے والے 51 غیرملکی کتے خریدے گئے تھے اور ایک کتے کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔

انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریبا ایک کروڑ روپے بھی خرچ کیے۔ تاہم 2 سال کے دوران خیبرپختون خوا پولیس کے یونٹ ’’ کے 9‘‘ کے 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close