خیبر پختونخواہ

پشاور، مارٹر گولہ پھٹنے سے بچہ جاں بحق 8 افراد زخمی

پشاور: پشاور کے علاقے پشتخرہ میں مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ خمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ولی آباد کے علاقے میں ان بچوں کو مارٹر کا ایک گولہ کھیتوں سے ملا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگے۔ دوران کھیل مارٹر گولہ زور دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کی وجہ سے 15 سالہ زبیر خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ آٹھ بچے زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close