خیبر پختونخواہ

پشاور، پہاڑی پورہ فلور ملز داعش کا مبینہ ہیڈکوارٹر، تحقیقات میں پیشرفت

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی اور دیگر حساس اداروں نے مشترکہ طور پر پشاور میں پہاڑی پورہ فلور ملز میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، تخریب کاری میں استعمال ہونیوالا سامان، شدت پسندانہ لٹریچر برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کیا۔ تینوں افراد سے حاصل شدہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانے والا دہشت گرد گروہ داعش اس مل کو اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کررہا تھا۔ فلور ملز سے دہشتگردوں کے پیغامات پر مبنی وڈیو اور آڈیو پیغامات سمیت سانحات کی ذمہ داری قبول کرنے پر مبنی وہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا کہ جو میڈیا کو بھیجا جاتا تھا۔ اسی فلور ملز سے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی تھی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر اہداف کی باقاعدہ تصاویر بھی جاری ہوتی تھیں۔ حساس اداروں نے تمام ثبوت و شواہد قبضہ میں لیکر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس کے بعد پشاور اور اس کے نزدیکی علاقوں سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ برآمد ہونے والے تخریبی سامان سے یہ شواہد بھی ملے ہیں کہ فلور ملز میں جاری اس دہشتگردانہ ہیڈکوارٹر کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close