خیبر پختونخواہ

پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 13 اشتہاریوں سمیت 96 گرفتار

پشاور: پشاور پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے شہری اور نواحی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان سمیت 96 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی، جبکہ مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود میں چھاپے مارے اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں کے دوران 13 اشتہاری مجرمان سمیت 96 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 پستول، 70 کارتوس، 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close