Featuredخیبر پختونخواہ

آج انتقام کی سیاست ہے، ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول

لوئر دیر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں۔

لوئردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے، جس نےعوام کو اپنا مانا ہو، کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ نہیں، انتہاء پسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ جب کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے آج ان کی  سیاست انتقام کی سیاست ہے اور آج ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے جو ہمارے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close