خیبر پختونخواہ

مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کردیا : پرویز خٹک

پشاور: ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے۔ الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صرف حکومت نہیں کی۔ اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے۔ الیکشن مہم جاری ہے، اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے۔ الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں۔ ضم اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، فنڈز نہیں آ رہے۔

سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے لوگ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں آ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close