خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں مزید 2 ڈینگی مریض دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 58 ہوگئی

پشاور:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ہے۔ رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق کے پی کے میں ڈینگی وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ہے۔ مرنے والوں میں پشاور کے علاقے ناصر باغ کی رہائشی 55 سالہ خاتون سمیت مردان کا لال بادشاہ شامل ہیں، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 481 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 122 نئے مریض داخل کئے گئے ہیں۔ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 109 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، مختلف ہسپتالوں میں تاحال 408 مریض زیر علاج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close