خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں و مختلف واقعات کے باعث 23 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری نے تباہی پھیر دی، مختلف حادثات میں اب تک 14 بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ دیگر سے منقطع ہو گیا۔

خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق بارش میں مختلف واقعات و حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، جن میں 97 گھروں کو جزوی اور 30 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close