خیبر پختونخواہ

کے پی حکومت نے غیر حاضریوں پہ ڈاکٹروں کے 3 کروڑ روپے کاٹ لیے

پشاور: آزاد مانیٹرنگ یونٹ خیبر پختونخوا نے سال 2015ء سے 2017ء تک 1 ہزار 580 سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ہونے والی مانیٹرنگ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء سے 2017ء تک ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 12 ہزار 27 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر حاضر طبی عملے سے 3 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، جبکہ 31 اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر دی گئیں۔ اسی طرح 99 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، 23 ڈاکڑز اور اہلکار برطرف جبکہ 4 ہزار 61 ڈاکٹروں کو وارننگز جاری کئے گئے ہیں۔ آزاد مانیٹرنگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بنیادی صحت کے مراکز میں مریضوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close