خیبر پختونخواہ

پانامالیکس پراحتجاج اوردھرنا دینے والے خود آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں، مولانا فضل الرحمان

سوات: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک آف شور کمپنیوں پراحتجاج اور دھرنے دینے والے بذات خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں بڑے بڑے نام آرہے ہیں اس عنوان کے سامنے آنے سے پتہ چل جائے گا کہ امیر دنیا کس طرح سے غریبوں کا استحصال کرتی ہے لیکن پاکستان میں آف شور کمپنیوں پر سیاست اور احتجاج کرنے والے اور دھرنے دینے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، قوم کو سمجھنا چاہئے کہ بیرون ملک موجود آف شور کمپنیاں سرمایہ داروں کی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہودی لابی کام کررہی ہے اور پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ خیبر پختون خوا پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے جبکہ پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے بھی  یہودیوں کے ایجنٹ تھے اور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ لندن کے مئیر کے الیکشن میں انہوں نے ایک مسلمان کے مقابلے میں اپنے یہودی سالے کا ساتھ کیوں دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے، دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کرکے مغربی طاقتوں کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلامی معیشت پر قبضے کی جنگ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close