خیبر پختونخواہ

سوات، شریف آباد میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 15 زخمی

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے جبکہ تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close