خیبر پختونخواہ

خود ساختہ زمینی خداؤں کو للکارنے کے لیے بیتاب ہوں، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑی بیماری کرپشن ہے اور ملک میں ایک قانون عوام کے لیے اورایک حکمرانوں کے لیے ہے لیکن چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مغل اعظم نوازشریف جواب نہیں دے رہا بلکہ کہتا ہے کہ باقی سب چور ہیں، جب تک حکمران جواب دہ نہیں ہوں گے کرپشن ختم نہیں ہوگی جب کہ عوام کا پیسا چرایا گیا اس لیے عوام کو اب نکلنا ہوگا اور ہماری تحریک حکمرانوں کو نیچے لائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ تاریخی کنٹینر پر پہنچنے اور خود ساختہ زمینی خداؤں کو للکارنے کے لیے بیتاب ہوں کیونکہ کنٹینر پاکستان میں عظیم انقلاب کی علامت ہے جب کہ رائیونڈ کے مکین فرعونوں کو قانون کے تابع کریں گے اور لوٹ کھسوٹ کا حساب لیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close