خیبر پختونخواہ

عوام کیساتھ ناروا سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس وارڈن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔  ٹریفک وارڈن وسیم سجاد نے نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی جاری صد سالہ تقریبات کے موقع پر اجتماع گاہ کے باہر ایک بزرگ شہری کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ نہیں رکے جس کے بعد ٹریفک وارڈن نے بزرگ شہری کو لات ماری، جس سے وہ نیچے گرگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے نوٹس لے کر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود کو 24 گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد آئی جی کو پیش کردی گئی، جس میں ٹریفک وارڈن کو قصور وار ٹھہرایا گیا گیا۔ آئی جی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او نوشہرہ کو ٹریفک وارڈن وسیم سجاد کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے ٹریفک پولیس وارڈن وسیم سجاد کی ملازمت سے برطرفی کے حکم نامے پر دستخط کرکے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close