خیبر پختونخواہ

پاراچنار، گاودر میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیکس کی تقسیم

پاراچنار: کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم گاودر میں ہونے والے بم دھماکے کے شہداء کے ورثا اور زخمیوں میں گورنر کے پی اور فاٹا سیکرٹیریٹ کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے گئے، علاقے کے عمائدین نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ 25 اپریل کو وسطی کرم ایجنسی کے علاقے گاودر میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے 14 شہداء کے ورثا اور 10 زخمیوں میں گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا اور فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی نصراللہ خان اور اے پی اے سنٹرل کرم عرفان علی خان گاودر گئے اور شہداء کے ورثا میں تین تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ نصراللہ خان نے بتایا کہ گاودر میں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، جس میں بے گناہ خواتین اور بچے شہید و زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ گاودر کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پرائمری سکول گاودر کی اپ گریڈیشن، ہسپتال اور سڑک کی تعمیر کے علاوہ بجلی کی سپلائی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر قبائلی رہنما ملک مولانا قوت خان اور دیگر عمائدین نے گاودر کو ترقیاتی پیکج دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close