پنجاب

لاہور : تیز بارش کے باعث گرمی کا زرو ٹوٹ گیا

لاہور : تیز بارش کے باعث گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازار کے اطراف بارش ہوئی ۔

تیز ہوا کےساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں بینک اسٹاپ کےقریب دیوار گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔

بارش کے باعث لیسکو کے230فیڈرز ٹرپ کرگئے، لیسکو عملہ بجلی بحال کروانےمیں ناکام رہا جس کے باعث متعددعلاقوں سے بجلی غائب ہے۔ لیسکوعملے کا موقف ہے کہ فالٹ کہاں ہے؟ اس کےلیےکوشش کررہے ہیں۔

ادھر شیخوپورہ میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ چونیاں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی ہوئی، دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close