پنجاب

پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی : عظمیٰ بخاری

عمران اور حواریوں کو قبضہ گیری کی لت پڑ چکی ہے

لاہور: ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عیاشیاں چل رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عیاشیاں چل رہی ہیں، پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران دور میں سیکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضے کیے گئے، راوی اربن پروجیکٹ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے راوی اربن پروجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگی اور پیرنی کا لوٹ مار کا ادھورا مشن پرویز الہٰی پورا کررہا ہے، عمران اور حواریوں کو قبضہ گیری کی لت پڑ چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close