پنجاب

خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی بنیادی خصوصیت ملک کے بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر جاری ہے، وہاں کارروائی کے لئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ وادی راجگال میں آپریشن میں کامیاب پیشرفت جاری ہے اوراسے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے، اب اس کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، وہ آئندہ چند روز میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کااعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close