پنجاب

ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، سراج الحق

سرگودھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سرگودھا کے چک 44 جنوبی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، پورے پنجاب بالخصوص سرگودھا میں ظلم اور جبر کا راج ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے میں امن قائم کر دیا ہے، لیکن 11 سالہ بچہ یہ پوچھتا ہے کہ میرا قاتل کون ہے، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے پولیس بھی موجود ہے آپ کے لئے سکیورٹی بھی موجود ہے لیکن عوام کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم اس کا خون حکمرانوں کے سر پر ہی سمجھیں گے، ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ اس بچے کے قاتل کو گرفتار کرے۔ نماز جنازہ کے بعد سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے نائب امیر احسن سعید ڈھلوں کا صاحبزادہ عبدالرحمن گزشتہ رات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close