پنجاب

لاہور، کھالیں جمع کرنے کی پاداش میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تمام کیمپس اور دفاتر مسمار

لاہور میں عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں اکٹھی کرنیوالی کالعدم تنظیموں کے 100 سے زائد افراد حراست میں لے کر 73 مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع سے پہلے کوئی بھی کالعدم تنظیم قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہ کرے لیکن پابندی کے باوجود مختلف کالعدم تنظیموں نے نام تبدیل کر کے کھالیں اکٹھی کرنا شروع کر دیں جس پر شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا اور 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت 73 مقدمات درج کر لئے گئے۔ دوسری جانب پولیس نے لاہور میں جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے لاہور شہر میں قائم تمام کیمپس اکھاڑ دیئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تمام دفاتر اور کیمپس مسمار کر دیئے۔ فلاح انسانیت کے دفاتر مسمار کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے امیدوار کی وجہ سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close