پنجاب

لاہور میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: لاہور میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی لڑکی کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

لڑکی کی کی عمر 22 سال تھی جس کو زیادتی اور قتل کے بعد فیصل ٹاؤن نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔
ملزمان بلال، رضا اور حمزہ نے مقتولہ کو جناح اسپتال چوک سے اغواء کیا تھا ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شورمچانے پر گلا دبا کر قتل کیا۔

فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی رپورٹ 20 مارچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں اسکے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close