پنجاب

پیپلز پارٹی کی ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے لڑائی ہے

لاہور: وہ دن دور نہیں جب پی پی لاہور میں فتح حاصل کرے گی

لاہور میں ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور میں دوبارہ فتح حاصل کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وہ اپنی جماعت سے لاہور کا ٹکٹ حاصل کرنے کی اپیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے لڑائی ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور اداروں پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے دفاع کرنا ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر آصفہ بھٹو زرداری کا دست و بازو بن کر کام کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close