پنجاب

شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد تاثیر فیملی کے گھر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

لاہور : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد لاہور میں ان کے گھر کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان تاثیر کے گھر کی طرف آنے والے راستوں پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کی لیڈیز اہلکار بھی تاثیر فیملی کے گھر کے باہر تعینات کر دی گئیں ہیں جس کے باعث علاقے میں سے گزرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد سلمان تاثیر کے گھر میں تاثیر فیملی کی رہائش گاہ پر مبارکباد باد دینے والوں کا تانتا،عزیز واقارب کی بڑی تعداد مٹھائی اور گلدستے لے کر پہنچ گئی ہے اور اسی حوالے سے سیکیورٹی بھی مزیدسخت کر دی گئی ہے ۔شہباز تاثیر کو کچھ ہی دیر میں کوئٹہ سے لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close