پنجاب

ججز سے متعلق عابد شیر علی نے ایک مرتبہ پھر شرلی چھوڑ دی

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن چند کو چھوڑ کر باقی تمام ججز پر ریفرنسز ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے پرویز مشرف کو پاکستانی معیشت کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ 9 سال پرویز مشرف اور 5 سال پیپلز پارٹی کے دور میں ایک انچ کی ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی، نہ ہی ملکی ترقی کے لیے کوئی منصوبہ لگایاگیا۔
ہمارے دورحکومت میں 3 آپریشنز کیے گئے، نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کو بھی وسائل دئیے جائیں، ہم تمام تر چیلنجز کے باوجود اپنے جوانوں کو سپورٹ کریں گے ، پاکستان کسی ایک شخص یا ادارے کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ہے، دہشت گرد کسی کا دوست نہیں ، ملکی سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والےپاکستان کا فخر ہیں ، ہمیں اپنے جوانوں پر بے حد فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت لڑائی ، جھگڑےاور فساد کا نہیں بلکہ ملک کو آگے لے جانے کا ہے، ماضی کی حکومتوں نے پاکستان میں ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے مزید پیچھے چلاگیا، تاہم مسلم لیگ(ن)کی حکومت عزم کے ساتھ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کررہی ہے ۔ (ن)لیگ اپنا احتساب کررہی ہے ، این آر او سائن نہیں کررہی، انہوں نے احتساب عدالت میں ہونے والے ہنگامے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب باہر تماشالگا اس کا اندر سے کیا تعلق تھا، ہماری بیٹی احتساب کے لیے آئی تھی ، جب کہ باقی لوگ کمر درد کابہانہ کرکے باہر بھاگ جاتےہیں ، پرویز مشرف جس طرح باہر گئے اسے فوراً واپس لائیں۔
عابد شیر علی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی افراتفری پھیلائی، وہ امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے، جس نے پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close