Featuredپنجاب

نواز شریف نے مری کے چاروں طرف موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مری کے چاروں طرف موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔

مری میں الیکشن 2024 کے سلسلہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو داد دیتاہ وں کہ اس سردی میں آپ یہاں آئے، مری اور مری کے لوگ بہت پیارے ہیں ، مری میرا دوسرا گھر ہے اور مجھے اس سے بہت پیار ہے، یہاں کی ہر سڑک اور راستے کو جانتا ہوں ، ابھی راستے میں کارواں رکا ہوا ہے ، اگر وہ بھی آگیا تو یہاں تو پہلے ہی جگہ فل ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سے دور کر دیا گیا تھا، جب میں وزیراعظم تھا تو خدمت کر رہا تھا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا، بجلی سستی کی تھی ، مہنگائی ختم کی تھی اور موٹرویز بنائی تھیں، سب اشیا کی قیمتیں کم کی تھیں ، ڈالر 104 روپے کا تھا، کھاد میرے دور میں سستی تھی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا تو پھر مجھے کیوں نکالا گیا تھا ؟۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو خدمت کر رہا تھا میری جگہ کس کو لائے، کروڑ نوکریاں دینے والے نے کس کو نوکری دی اور وہ کٹے وچھے کہاں گئے، بلیں ٹری والا کتنا بڑا جھوٹ بولا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی یوتھ تو میرے ساتھ کھڑی ہے، کہتے تھے یوتھ میرے ساتھ ہے، اصل یوتھ میرے سامنےکھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری کے بارے میں کہا گیا کہ یہاں ہسپتال، یونیورسٹی اور گیس ملنی چاہئے، کہا گیا سڑکیں بننی چاہئیں، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی ، ہم بنائیں گے، ہم یہاں ٹرین لائیں گے جو آگے کشمیر تک جائے گی یہ منصوبہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close