پنجاب

پارٹی اب کسی صورت بھی کرپٹ اور نااہل وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیگی، تسنیم احمد قریشی

سرگودھا: سابق وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی سرگودہا کے ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے ایک مرتبہ نواز شر یف کو بچایا تھا، اب کسی صورت بھی کرپٹ اور نااہل سابق وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیا جائیگا، شریف برادران کی کرپشن کے چرچے آج ہر زبان پر ہیں، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج احتجاج کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب آصف زرداری اور پی پی نے نواز شریف کا ساتھ دیا تب تو وہ نوازشریف کو اچھے لگتے تھے، ہم نے اس وقت بھی جمہوریت کے لئے ان کا ساتھ دیا تھا اور آج بھی ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں، اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا، جس کیلئے پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے، آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے، نواز شریف سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، لیکن پی پی پی ایسا نہیں ہونے دے گی، حکومت بتائے کہ نااہل وزیراعظم کو اتنا پروٹوکول کس حیثیت میں دیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close