پنجاب

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں زینب قتل کے خلاف تحریک التوا جمع

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قصور میں بچی کے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنے اراکین کی جانب سے ایوان زیریں میں درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کے واقعے پر تحاریک التواء جمع کرائی۔تحاریک کے متن میں کہا گیا کہ لرزہ خیز قتل کے سنگین واقعے پر ایوان کی کارروائی روک کر بحث کرائی جائے، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا لیکن بچی کو بازیاب کرانے میں انتظامیہ اور پولیس نے کردار ادا نہیں کیا۔ تحاریک میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام ہوتی تو یہ دلخراش واقعہ نہ ہوتا۔قبل ازیں زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی، مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ قصور شہر میں بڑھتے واقعات بچیوں کے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں،ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے اور ان بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث خوف کا شکار اکثر والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیجنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔ قرارداد میں گھناؤنے فعل کے مرتکب اور ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انہیں کیفرے کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close