پنجاب

مال روڈپر زرداری اور عمران کے درمیان قادری ہوں گے: چوہدری منظور

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماءچودھری منظور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے 17 جنوری کو احتجاج میں آصف زرداری اور عمران خان، طاہر القادری کے دائیں بائیں ہوں گے۔ 17 جنوری کو مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماءچودھری منظور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، آئینی اور قانونی جد و جہد کے نتیجہ میں حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاون کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنے عہدوں سے الگ ہوں اور نجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔چودھری منظور کا مزید کہنا تھاکہ مال روڑ پر عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر پر ہوں گے اور طاہر القادری، زردای اور عمران خان کے درمیان میں ہوں گے۔ حکمران کس قدر بہادر ہیں قصور میں پتہ چل گیا، یہ تو دن کی روشنی میں زینب کے گھر بھی نہیں جا سکے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے16 جنوری کو رہنماﺅں کا اجلاس دوبارہ طلب کرلیا ، جس میں احتجاج سے متعلق حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close