پنجاب

میلسی، بچوں کی لاشیں قبروں سے پر اسرار طور پر غائب ہونے لگیں

میلسی کے علاقہ موضع علمپور کے قبرستان سے بچوں کی لاشیں پر اصرار طور پر غائب ہونی لگی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق موضع علمپور کے قبرستان سے 2سالہ اور 3سالہ بچے کی قبریں کھود کر ان سے لاشیں نکال لی گئیں ۔محمد مشتاق نامی شخص کا کہنا ہے کہ میری تین سالہ بیٹی کی قبر کھودی ہوئی دیکھی گئی اور جب قبروں کے اندر دیکھا گیا تو لاش غائب تھی اور قبر کے باہر کفن صحیح حالت میں پڑا ہوا تھا جس سے ثابت ہو رہا تھا کہ کسے درندہ نے قبر کھود کر اس میں سے بچی کی لاشی نکال لی ہے ۔تمام اہل محلہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیق کروائی جائیں ،بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close