پنجاب

شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا مکمل احتساب ہوگا، چیرمین نیب

لاہور: چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا مکمل احتساب ہوگا جب کہ جمہوریت کے خلاف نیب کوئی سازش نہیں کر رہا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کسی کی بھی ہو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ہاؤسنگ اسکینڈل میں ریگیولیٹرز کا کردار انتہائی ضروری ہے، جب اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے اس پر ریگیولیٹر کیوں خاموش رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کسی شخص کے اشاروں پر نہیں ناچ سکتی جب کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں، غلط احکامات دینے والے اور ان پر کام کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتا،  میری توجہ پورے ملک پر مرکوز ہے، میں صرف کیس کو دیکھوں گا، کسی صوبے کو نہیں، نیب کو سیاسی رنگوں میں نہ رنگیں، نیب کی اپنی کوئی عدالت نہیں، نیب صرف عوامی ادارہ ہے جب کہ جمہوریت کے خلاف نیب کوئی سازش نہیں کر رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close