پنجاب

رائے ونڈ بم دھماکہ، زخمیوں کے لئے او پازٹیو خون کی اشد ضرورت:ہسپتال انتظامیہ

رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے افسوسناک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی بڑی تعداد جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شریف میڈکل کمپلیکس میں لائے جانے والے زخمیوں کی عیادت کے لئے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او اور لارڈ میئر لاہور بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ پہنچ گئے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 35 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ،دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں شریف میڈیکل سٹی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ کئی زخمیوں کو جناح ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے ،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ شریف میڈیکل سٹی کی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کے لئے او پازٹیو خون کی اشد ضرورت ہے عطیات دینے والے شہری فوری ہسپتال پہنچیں ۔دوسری طرف رائے ونڈ میں دھماکے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور زخمیوں کی عیادت کے لئے شریف میڈیکل ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ لارڈ میئر لاہور بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے لئے پہنچ چکے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close