پنجاب

وزیراعظم نواز شریف عیدالفطر پاکستان میں منائیں گے

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عا بد شیرعلی کا کہنا ہے وزیراعظم نواز شریف عیدالفطر پاکستان میں منائیں گے، ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے ، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے،خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام نہیں لیا تھا۔

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ عید تک وطن واپس آ جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پا نا مہ لیکس میں شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ صفا ئی دینے کے لئے تیار ہیں، اسی طرح ٹی او آرز پر بھی ہماری نیت صاف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نا م لئے بغیر ٹر یکٹر ٹرالی کہا اور پھر بھی معا فی ما نگی حالانکہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہو تا ہے اور ٹرا لی ٹرالی ہو تی ہے ۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا پاکستان نے ثا بت کیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملوں میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں اور پا کستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے دوستی کا خواہاں ہے ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close