پنجاب

شہباز شریف کی دونوں بیویوں کے اثاثے منظر عام پہ ، نصرت شہباز تو شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی 2بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے،شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازشوہرسے زیادہ امیرنکلیں۔دستاویزات کے مطابق نصرت شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ روپے ہے،نصرت شہبازکاماڈل ٹاو¿ن میں 10کنال کاگھرہے جس کی مالیت 12کروڑ 87لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے اس کے علاوہ ان کا مری میں بھی 5 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کا سوا 9کنال کاگھرہے۔نصرت شہباز رمضان شوگر ملز، حمزہ سپننگ ملز سمیت12 کاروبار میں شیئرہولڈرز ہیں اوران کے پاس موجود زیورات کی مالیت17 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی صرف 57 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہیں،ان کے گوادر میں 4 کنال کے پلاٹ،5 لاکھ مالیت کی گاڑی ،5 لاکھ روپے کا بینک بیلنس اور15 لاکھ کے زیورات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close