پنجاب

اقبال ٹاؤن میں ریسکیو کی گاڑی پر بجلی کے تار گر گئے، 1 اہلکار جاں بحق

علامہ اقبال ٹاﺅن کے رچنا بلاک میں آگ بجھانے کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم پر بجلی کے تار گر گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو جھلس کرزخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکو کو علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں عمارت کے اددر آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس کے لیے ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب جا رہی تھی کہ رچنا بلاک کے قریب گاڑی پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گر گئے۔ ریسکیو حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حمکم دیدیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close