Featuredپنجاب

برطانوی شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا

لاہور : برطانوی شاہی جوڑے کی بادشاہی مسجد آمد ، شہزادی کیٹ نے مسجد کے احترام میں اپنا سرڈھانپ لیا۔

معزز مہمانوں کی آمد پر مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔


اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ہرے رنگ کی اور مسجد کے احترام میں اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا، برطانوی شاہی جوڑےنےبادشاہی مسجدکے مختلف حصوں کاجائزہ لیا۔

اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا، جہاں چئیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی آفیشلز اوراسکول کے بچوں نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے قومی اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کا رنگ بھی خوب جمایا اور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔


شاہی جوڑے نے ایس اوایس ولیج کا دورہ کیا تھا ، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیا اورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

یاد رہے پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچے تو جہاں گورنراور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close