پنجاب

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھی شہبازشریف کے گردگھیراتنگ ہونے لگا

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے مبینہ کرپشن کامعاملہ پرسابق وزیر اعلی شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ۔
نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ غیرملکی فرمزکے ساتھ مقامی کمپنیوں کوبھی الگ ٹھیکے دیئے گئے۔اسی طرح شہبازشریف کے حکم پرغیرملکی کمپنیوں کونوازنے کیلئے مقامی فرمزکوآو¿ٹ کیاگیا، خواجہ حسان اور مہراشتیاق پر بھی الزام ہے کہ انھوںنے غیرقانونی طورپرمہنگے ٹھیکے دینے کی منظوری دی ۔نیب ذرائع کے مطابق مہنگے ٹھیکے دینے میں بورڈ آف ڈائریکٹرزبھی ملوث ہیں اس لیے بورڈآف ڈائریکٹرزاورسابق ایم ڈی بلال مصطفیٰ کےخلاف الگ الگ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close