Featuredپنجاب

شاہ محمود قریشی سے اختلافات، جہانگیر ترین نے وہ اعلان کردیا کہ پی ٹی آئی کارکن خوش ہوجائیں

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، دونوں جلد ہی ایک ساتھ نظر آئیں گے، ملتان میں پاکستان بیت المال کے ریجنل دفتر کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ نے زبردست کام کیا ہے، جنوبی پنجاب کا ہمیشہ حق مارا گیا ہے تاہم یہ حکومت اب جنوبی پنجاب کیلئے بہت سارے کام کر رہی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بننا ہے؟ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

جہانگیر ترین خان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک ہی پارٹی میں ہیں اور جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے، جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، تمام وفاقی اداروں کے ذمہ داران کو عون عباس جیسی سوچ اپنانا ہوگی، صوبہ ضرور بنے گا، سیکرٹریٹ کے لئے ہمیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا، ہمیں عمران خان کا ہاتھ بٹانا ہوگا، زراعت اور لائیوسٹاک میں بھی جنوبی پنجاب ترقی کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close